ہماری روزمرہ زندگی میں چائیزنمک بہت زیادہ عام ہوگیاہے۔ پاکستان میں چائیز کھانے بےحد پسند کئیےجاتےہیں۔لوگ چائیزکھانےکھانے کیےلیے قریبی ریسٹورٹ کا رخ کرتےہیں۔اور ریسٹورٹ میں استعمال ہونےوالانمک زیادہ تر چائیزہوتا ہےچائیزنمک استعمال کرنے کی وجہ کھانے کے ذائقہ بہتربنانا ہوتا ہے مگر تحقیق کےمطابق یہ چائیز نمک ایک خاموش قاتل ہے ۔ اس میں موجود مونو سوڈیم گلومیٹ انسان کو سر درد ۔ دل کی تکیف ، فالج اور اس کے ساتھ دماغی امراض میں مبتلاکردیتا ہے ۔ اور سوڈیم انسان کے لئے ایک خاموش زہر ہے یہ زہر بری خاموش اثرات اندازہوتا ہے۔انسان کو پتہ بھی نہیں چلتاکے وہ کن بیماریوں میں مبتلا ہورہاہے کیونکہ اس کے اثرات فورا ظاہر نہیں ہوتے ۔ یہ نمک حاملہ خاتون پر بھی اپراندازہوتا ہے ۔ اگر حاملہ خاتون اس کا استعمال کریں تو اس سے بلڈ پریشر کی بیماری لاحق ہوتی ہے اور پیٹ میں موجود بچےصحت بھی متاثرہوتی ہےاس کی قوت مدافعت اس سے کمزور ہوجاتی ہے ۔
اس نمک کےاوربھی بہت سےنقصانات ہیں۔ اس کے استعمال سے سر درد ہوتا ہے جس کی شدت اتنی بڑھ جاتی ہے کہ سر چکرانے کے ساتھ دل گبھرانےشروع ہوجاتاہے اور اکثرالٹی بھی آنی شروع ہوجاتی ہے ۔ اگرکوئی انسان دل کامریض یا کوئی ایسا شخص جس کو الرجی کا مسئلہ ہوتو اسے چائنہ نمک استعمال نیہں کرناچاہےاگرکوایسا شخص یہ نمک استعمال کر رہا ہے تو اسے فورن روک دیناچاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے دمہ کی بیماری لاحق ہو جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے دل کے اعصاب میں کھچاؤبڑھتاہےاوراس کے ساتھ بلڈ پریشر بھی بلند ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اعصابی بیماری بی لاحق ہو سکتی ہے اور انسان کو جسم کے مختلف حصؤں میں درد بھی ہوتا ہے ۔ اس لئے بجائے چائنہ کے کھانوں کے دیسی کھانوں کا استعمال کریں جو ذائقہ میں اعلی اور صحت کے لئے بھی مفید ہوتے ہیں ۔

تبصرے :
ایک تبصرہ شائع کریں