پاکستانی دو بہین جہان یوسف اور یاسمین یوسف الیکٹرونک ڈانس میوزک(EDM) کی دنیا میں دھوم مچانے والی کے بارے میں سب ہی جان چکے ہیں، پہلی بار ان کی زندگی کے کچھ حقائق کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ ان دونوں کا تعالق مشہور ترین ای ڈی ایم بینڈ Krewell سے ہے اور اب وہ دونوں ہی اسے چلا رہی ہیں ۔ یہ دونوں امریکی شہر شکاگو میں رہتی ہیں لیکن پاکستان سے تعلق کو اپنا فخر قرار دیتی ہیں۔
ان کے ایک انٹرویو میں یاسمین کا کہناتھا کہ لوگوں کو جب پتہ چلتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں تو انہیں جھٹکا لگتا ہے۔ لیکن ہم سمجھتی ہیں کہ یہ اچھا ہے کیونکہ ہم کچھ ایسا کررہی ہیں جس کی لوگ توقع نہیں کررہے تھے۔ ہم جہاں سے آئی ہیں اس زمین سے تعلق پر ہمیں فخر ہے۔
ان دونوں نے انٹرنت لڑکیوں پر تہلکہ برپا کیا ہوا ہے اورر انہوں نے بدنام زمانہ میگزین پلے بوائے کے لئے ماڈلنگ بھی کر ڈالی۔ دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ اس ماڈلنگ کی وجہ سے انہیں نفرت انگیز پیغامات موصول ہوئے لیکن وہ خود پر کی جانے والی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ انہوں نے پلے بوائے میگزین کے لئے ماڈلنگ کرتے ہوئے بھی مشرقی لباس اور روایات کا خیال رکھا۔ حالیہ انٹرویو کے دوران دونوں بہنوں نے بتایا کہ وہ شراب کی بھی بہت شوقین ہیں اور پرفارمنس سے قبل کھل کر شراب نوشی کرتی ہیں۔ وہ اپنے جسم پر طرح طرح کے نقش و نگار بنوانے سے بھی ہچکچاتی نہیں ہیں۔ اب ان دونوں کے جسموں پر مجموعی طور پر 18 ٹیٹو موجود ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ جو بھی کہتے رہیں
وہ اپنا کام یونہی کرتی رہیں گی۔




تبصرے :
ایک تبصرہ شائع کریں