سانس میں سے آنے والی بو کو ختم کرنے کا انتہائی آسان طریقہ کیا ہے ؟

سانس میں بو ہونا ہمارے لیے پریشان کن مسئلہ ہوتا ہے اور یہ ہماری  شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔  بو اس چیز کا آشارہ دے رہی ہوتی ہے کہ ہمارے منہ میں بے شمار جراثیم ہیں 
جبکہ یہ مختلف امراض کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔مگر اس سے نجات کس طرح ممکن ہے؟

درحقیقت سانس میں بوکی وجہ کھانے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ جب ہم رات کو سوتے ہیں تو ان ٹکڑوں کی وجہ سے جرا ثیم ہمارے مںہ میں پیدا ہوتے ہیں۔ اور اگر آپ تیز بو والی غذائیں جیسے لہسن یا پیاز کھاتے ہیں تو دانتوں کی صفائی یا ماﺅتھ واش بھی ان کی بو کو عارضی طور پر ہی چھپا پاتے ہیں اور وہ اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک یہ غذائیں جسم سے گزر نہ جائیں۔ اس بو سے آسانی سے نجات حاصج کی جا سکتی ہے بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ صبح اور شام دووقت  برش کریں تو  کیونکہ ایسا نہ کرنے پر خوراک کے اجزا سانس کو بدبو دار بنا دیتے ہیں جبکہ دانتوں کے ساتھ زبان پر بھی برش پھیریں۔اسی طرح پانی کی مناسب مقدار کا استعمال یقینی بنائیں کیونکہ ایسا نہ کرنے پر لعاب دہن کم بنتا ہے جس سے منہ میں خوراک کے اجزاءسے بڑھنے والے بیکٹریا زیادہ عرصے تک زندہ رہتے ہیں جو سانسوں کو بدبو دار کردیتے ہیں۔اگر اس طرح بھی سانس میں بو ختم نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے کیونکہ پھر یہ کسی مرض کی علامت بھی ہوسکتے ہیں جس کا علاج ہونا ضروری ہے۔

تبصرے :

ایک تبصرہ شائع کریں