گوشت کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک مت پئیں کیونکہ

لندن میں سائنس کی ایک تحقیق کے مطابق پتاچالاہےکہ گوشت کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک مت پئیں کیونکہ
اس سے  دل کی بیماری، موٹاپہ اور ذیابیطس جیسے مسائل آپ کے دروازے پر دستک دینے کیلئے تیار کھڑے ہیں۔ یہ کولڈڈرنک آپ کے حارمونز کو بننے سے روکتی ہے۔ سائنس کولڈڈرنک کو آہستہ سے قتل کر دینے والا زہر بھی کہتی ہے۔ یہ اس  قدر مہلک قرار دے دیا گیا ہے کہ ان کے خاتمے یا کمی کیلئے باقاعدہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مغرب میں پاکستان میں بہت زیادہ بیچا جانے والا کولڈ ڈرنک کوکا کولا ہے۔کوئی بھی موقعہ ہو عید اور شادی میں کھانا  کولڈ ڈرنک کے بغیر بے زائقہ ہے۔

اسی طرح برطانوی میں ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا نام GULP-Give up Loving Pop جس کا مقصد لوگوں کو سافٹ ڈرنک چھوڑنے پر مائل کرنا ہے۔ یہ مہم کافی حد تک کامیا ب بھی ہو رہی ہے۔ یہ مہم  برطانوی ”میل آن لائن“ کے مطابق چلائی جا رہی ہے۔اس مہم میں  برطانوی سرکاری ادارے NHS ساتھ دیے رہا ہے۔ NHS کے سروے کے مطابق  تمباکو کے نشے کی طرح عوام کو گرفت میں لے چکے ہیں اور یہ دل، جگر اور معدے کی بیماریاں پیدا کرنے کے علاوہ موٹاپہ، دانتوں کی بیماریاں اور ہڈیوں کی بیماریاں پیدا کر رہے ہیں۔ روزانہ ایک کین کولا ڈرنک پینے والوں میں ہارٹ اٹیک کا خدشہ 33 فیصد بڑھ جاتا ہے۔4 سے 10 سال عمر کے بچوں اور ٹین ایجرز کو کولا ڈرنکس سے مکمل طور پر بچایا جائے کیونکہ یہ ان کیلئے زہر قاتل ہے اور کولا ڈرنکس میں پائے جانے والے اجزاءاور خصوصاً اضافی میٹھا ان بچوں اور نوعمر لوگوں پر اس عمر میں جو اثر ڈالتا ہے وہ ساری عمر کیلئے روگ بن سکتا ہے۔ برطانیہ میں کوشش کی جا رہی ہے کہ سٹوروں، کالجوں اور کھیل کے میدانوں کے قریب قریب کہیں بھی کوکا کولا اور پیپسی جیسے مشروبات نظر نہ آئیں۔

تبصرے :

ایک تبصرہ شائع کریں