لیوریئس نامی دنیا کا سب سے زیادہ خطر ناک اور زہریلا تصور کیے جانے والا بچھو کوانکوسٹیریئس میں پایا جاتے ہے اس کو جاں لینے والا بچھو کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اس بچھو کے زہر کا شکار جو بھی ہو جاے تو اس کو بچانا بہت مشکل ہو تا ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اس کو جاں لینے والا بچھو / ۔ڈیتھ اسٹاکر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اس کا زہر بہت مہنگا ہوتا ہے ۔ اس خطرناک ترین بچھو کا تعلق بچھوؤں کے خاندن ’’بوتھائی ڈی‘‘ سے ہے۔ اس کی دم پر موجود5 حصوں کی وجہ سےلیوریئس کوانکوسٹیریئس کا نام دیا گیا۔ اس کی لمبا ی 30 سے 77 ملی میٹر تک ہوتی ہے۔
اپنے قیمتی زہر کی وجہ سے یہ بچھو دنیا بھر میں بہت مشہور ہے۔ اس کے ایک لیٹر زہر کی قیمت تقریباً 10.5 ملین ڈالر (1 ارب 10 کروڑ 63 لاکھ پاکستانی روپے)ہے۔ اس زہر کا استعمال بہت سی طبی تحقیقات اور علاج میں کیا جا رہا ہے۔ بچھو کا زہر کینسر والے خلیوں کو بننے سے روکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ زہر ہڈیوں کی بیماریوں میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ انسانی جسم میں ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں ۔اور آپنا کام پوری طرح نہیں کر پاتی۔اس زہر کو استعمال کرکے ہڈیوں کےکمزور ہونے کا عمل سست رفتار بنایا جاسکتا ہے۔2011 میں کیوبا کے ایک 71 سالہ شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ لیوریئس کوانکوسٹیریئس قسم کے کچھ بچھوؤں سے انہوں نے خود کو کٹوایا تھا۔ جیسے ہی بچھوؤں کا زہر اس کے جسم میں داخل ہوا، اس کے سارے درد غائب ہوگئے۔ان بچھوؤں کا زہر نکالنے کےلیے لیبارٹری میں انہیں کرنٹ دیاجاتا ہے جس کے باعث بچھوؤں کا زہر ان کے ڈنک میں آجاتا ہے جسے ایک بوتل میں محفوظکرلیا جاتا ہے۔

تبصرے :
ایک تبصرہ شائع کریں